اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اورچین بھارتی اہم تنصیبات پرحملے کی سازش کررہے ہیں،بھارتی وزیرداخلہ کا واویلا

datetime 8  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(نیوزڈیسک)بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک مرتبہ پھر ہرزہ سرائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اورچین کو بھارت کی تیز ترقی ہضم نہیں ہورہی اوردونوں ممالک ملک کر بھارتی معیشت کو کمزور کرنے کے لئے اس کے اسٹریٹجک اور اہم تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی سازش رچارہے ہیں،بھارتی اخبار کے مطابق گزشتہ روز بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے نے یہاں قومی صنعتی سیکورٹی اکیڈمی میں مرکزی صنعتی سیکورٹی فورس کے اسسٹنٹ کمانڈو اور سب انسپکٹرزکی کانووکیشن پریڈ کے بعد کہاکہ میں یقین سے کہہ سکتاہوں کہ بین الاقوامی برادری میں بھارتی معاشی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے ،انہوں نے کہاکہ بھارت کا شماردنیا کی سب سے بڑی ابھرتی ہوئی معاشی طاقتوں میں ہورہاہے اوربھارت اگلے پانچ سے آٹھ سال میں سات ہزارارب کی معیشت بننے کے لئے تیار ہے جو کہ موجودہ وقت میں دو ہزار ارب ہے،بھارت مخالف طاقتیںخصوصاپاکستان اورچین اس ترقی کوہضم نہیں کرپارہیںاور وہ بھارت کے اہم اسٹریٹجک اور حساس تنصیبات کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…