قاہرہ(نیوزڈیسک) مصر نے شورش زدہ علاقے شمالی سیناءمیں داعش کے جنگجوو ¿ں کے خلاف ایک بڑی کارروائی شروع کردی اور منگل کو پہلے روز انتیس مشتبہ جنگجوو ¿ں کو ہلاک کردیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو مصری فوج نے جاری اپنے ایک بیان میں بتایاکہ شمالی سیناء کے شہروں رفح ،شیخ زوید اور العریش میں پولیس اور آرمی کے یونٹوں نے علی الصباح دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے معرکہ حق الشہید (آپریشن شہید کا حق) کے نام سے کارروائی شروع کی ہے۔بیان کے مطابق اس کارروائی میں انتیس شرپسند ہلاک کردیے گئے ہیں جبکہ فوج کی ایک گاڑی بم دھماکے میں تباہ ہونے سے ایک افسر اور ایک نان کمیشنڈ فوجی ہلاک اورچار زخمی ہوگئے ۔صوبہ سیناء عراق اور شام میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے ساتھ وابستہ ہے۔اس تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ مرسی نواز مظاہرین کے خلاف فوج اور پولیس کے کریک ڈاو ¿ن اور اب ججوں کے سخت فیصلوں کے ردعمل میں یہ حملے کررہی ہے۔اس کے