اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

جعلی مقابلے میں 3کشمیریوں کی شہادت کرنل سمیت 6فوجیوں کی عمر قید کی توثیق

datetime 8  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں 3بے گناہ کشمیریوں کو مجاہدین قرار دے کر جعلی مقابلے میں شہید کرنیوالے 6 بھارتی فوجیوں کو عمر قید کی سزا سنادی گئی، بھارتی فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہڈا نے کرنل سمیت 6 اہلکاروں کے کورٹ مارشل کی توثیق کردی، بھارتی فوجی عدالت نے گذشتہ برس ان ملزمان کو عمر قید کی سزا کا حکم دیا تھا، مقامی اخبار کے مطابق مقبوضہ وادی میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس میں بے گناہ کشمیریوں کو قتل کئے جانے پر فوجی اہلکاروں کو سزا سنائی گئی ہو ۔ کپواڑہ کے ایک گائوں مچھیل میں اپریل 2010ء میں قابض بھارتی فوج کے درندہ صفت اہلکاروں نے کشمیری نوجوانوں شہزاد احمد ، ریاض احمد اور محمد شفیع کو بہتر روزگار کا جھانسہ دےکر لائن آف کنٹرول کے قریب سوناپنڈی پوسٹ پر لے جا کر شہید کرنے کے بعددعویٰ کیا تھا کہ مارے جانے والے افراد پاکستان سے داخل ہوئے تھے۔ کپواڑہ میں ہونے والے اس جعلی مقابلے کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے اور بھارتی سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں اور ان کے ساتھ جھڑپوں میں 123 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے جبکہ ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔کشمیریوں کے غیر معمولی احتجاج پر بھارتی فوج کے 9 اہلکاروں اور دو مقامی لوگوں کے خلاف پولیس میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…