اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

برطانیہ میں با پردہ مسلمان خاتون پر حملے کی ویڈیو منظرِ عام پر

datetime 8  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک).برطانیہ میں باپردہ مسلمان خاتون پر حملے کی ویڈیو منظرِعام پر آگئی، خاتون بے ہوش ہو کر زمین پر جا گریں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق مسلمانوں کیخلاف تشدد کے واقعات میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔متعصب افراد کے تشدد کا نشانہ بننے والوں میں زیادہ تر تعداد ان مسلم خواتین کی ہے جو اسلامی شریعت کے مطابق نقاب یا برقع اوڑھتی ہیں۔حال ہی میں جاری کی جانیوالی ویڈیو میں با پردہ خاتون پر ایک شخص حملہ کرتا ہے اور مکہ مار کر خاتون کو زمین پر گِرا دیتا ہے جس کے بعد خاتون زمین پر مکمل بے ہوشی کی حالت میں پڑی ہوئی دِکھائی دے رہی ہیں۔ گزشتہ بارہ ماہ کے دوران صرف لندن میں مسلمانوں کیخلاف 816 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔لندن پولیس کے مطابق صرف شہر میں مسلمانوں کے خلاف پْرتشدد واقعات میں 70 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ یہ وہ جرائم ہیں جو کسی کے مسلمان ہونے یا اسے مسلمان سمجھے جانے کی وجہ سے کئے جاتے ہیں۔ ان واقعات میں نقاب یا برقع پہننے والی خواتین کے خلاف زیادہ شدید واقعات پیش آئے۔ جو خواتین اس قسم کے جرائم کا شکار ہوئی ہیں وہ پولیس سے بھی رابطہ کرنے سے گریز کرتی ہیں کیونکہ انہیں یہ ڈر ہوتا ہے کہ اس سے حالات مزید خراب ہو جائینگے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں تقریباً 27 لاکھ مسلمان ہیں جن میں سے 37 فیصد کے قریب لندن میں رہتے ہیں



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…