منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان میں برما کی طرز پر کارروائی کر سکتے ہیں،بھارتی وزیر مملکت کی دھمکی

datetime 8  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) بھارت کے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات راج وردھن سنگھ راٹھور نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں برما کی طرز پر کارروائی کر سکتاہے اور اپنے دشمنوں داﺅد ابراہیم اور حافظ سعید کو خاموش کرا سکتا ہے۔ جنگ رپورٹر خالد محمود خالد کے مطابق نئی دہلی میں ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے دشمن دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں بھارت ان کو ختم کرنے کا حق رکھتا ہے اور اس کیلئے کسی ملک کو پیشگی اطلاع دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ اور نہ ہی اس بارے میں اپنی منصوبہ بندی کے بارے میں کسی کو آگاہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو بار بار داﺅد ابراہیم اور حافظ سعید کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کر رہا ہے لیکن پاکستان اس اپیل کو خاطر میں نہیں لا رہا۔ اس کا نقصان بھارت کو نہیں ہوگا بلکہ خود پاکستان کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں کب آپریشن کرے گا اس کا ٹائم فریم فوری طور پر نہیں دیا جاسکتا۔ تاہم پاکستان اس صورتحال سے بچ سکتا ہے اگر وہ دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کرے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…