منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امر یکہ میں کھیرا کھانے سے خاتون ہلاک اور 300 افراد کی حالت غیر

datetime 8  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان ڈیاگو(نیوز ڈیسک)امریکا میں زہریلا کھیرا کھانے سے خاتون اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی جب کہ زہریلے کھیرے کے باعث 300 افراد کی حالت بھی غیر ہوگئی۔کھیرے کا شمار ان سبزیوں میں ہوتا ہے جو اپنے اندر بے پناہ غذائیت رکھتا ہے اور اس میں بہت سی بیماریوں کا بھی علاج موجود ہے لیکن امریکا میں کھیرے نے نہ صرف خاتون کی جان لے لی بلکہ 300 کے قریب افرد کو بیمار بھی کردیا۔ امریکی ریاست میکسیکو میں اگنے والے کھیرے کی ایسی کھیپ کو امریکا کے دوسرے شہروں میں سپلائی کیا گیا جو کہ مضر صحت تھا اوار اس کو کھانے کے بعد 300 کے قریب افراد نہ صرف بیمار پڑ گئے بلکہ سان ڈیا گوسے تعلق رکھنے والی ایک خاتون انتقال بھی کرگئیں۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کھیرے میں پائے گئے بیکٹیریا کی وجہ سے یہ صورتحال رونما ہوئی ہے جب کہ اسے کھانے سے بیمار ہونے والوں زیادہ تر افراد کی عمر 18 سال سے کم ہے۔کھیرے کی سپلائر کمپنی نے اس واقعے کے بعد مارکیٹ سے کھیرے کی تمام کھیپ کو واپس منگوالیا ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے صارفین کی صحت اور حفاظت ہمارے لیے ہمیشہ سے اول ترجیح رہی ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…