پیرس(نیوزڈیسک)فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے اپنی فوج سے شام میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف فضائی حملوں کی تیاری کا حکم دیا ہے۔پیرس میں اپنے ششماہی خطاب میں فرانسوا اولاند نے بتایا کہ ان کا ملک منگل کو دولتِ اسلامیہ کے خلاف حملوں کے جائزے کے لیے جاسوسی پروازوں کا آغاز کرےگا۔تاہم اپنے خطاب میں انھوں نے شام میں زمینی فوج بھجوانے کو خارج از امکان قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ دولتِ اسلامیہ فرانس سمیت مختلف ممالک کے حلاف دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ’میری ذمہ داری ہے کہ میں اس بات کو یقینی بناو ¿ں کہ ہم اپنے ملک کو لاحق خطرات سے ہر ممکن طریقے سے آگاہ ہیں۔فرانسوا اولاند نے بتایا کہ انھوں نے اپنے وزیرِ دفاع سے کہا کہ وہ شام میں جاسوسی پروازوں کا آغاز منگل سے شروع کریں تاکہ ہم شام میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف فضائی حملوں پر غور کرنے کے قابل ہو سکیں۔