جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

وزیراعظم کی علمائے کرام سے ملاقات میں آرمی چیف نے خود بھی شرکت کی،امریکی میڈیاکی رپورٹ

datetime 7  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک))حکومت نے علمائے کرام کا یہ مطالبہ تسلیم کر لیا ہے کہ مدارس کے بارے میں کوئی بھی قانون سازی ان کی مشاورت سے کی جائے جبکہ عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت حساس معاملہ ہونے کے باعث مدارس کے بارے میں کوئی بھی قدم اٹھانے میں احتیاط کر رہی ہے اور معاملہ کی اہمیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم کی علمائے کرام سے ملاقات میں آرمی چیف نے خود بھی شرکت کی۔امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ دسمبر میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردی کے واقعے کے بعد تیار کیے جانے والے لائحہ عمل کے دیگر نکات پر پیش رفت ہوئی ہے مگر مدارس کے معاملے پر اب تک کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔مختلف اندازوں کے مطابق ملک میں لگ بھگ 30,000 مدارس کام کر رہے ہیں مگر ان کے کوائف، مثلاً طلبا کی تعداد، ذرائع آمدن، نصاب وغیرہ کے متعلق کوئی سرکاری ریکارڈ موجود نہیں۔رپورٹ کے مطابق ماضی میں مدارس کو ضابطہ قانون میں لانے کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں جس کے باعث حکومت کسی بھی کارروائی سے پہلے مذہبی رہنماو ¿ں کو اعتماد میں لینا چاہتی ہے۔ملک میں دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافے کے بعد اس طرح کے شکوک و شبہات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے کہ کچھ مدارس انتہا پسندی اور دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ مگر حکومت اس معاملے پر انتہائی محتاط ہے اور کسی ایسے بیان سے احتراز کرتی رہی ہے جس سے تاثر ملے کہ وہ مدارس کے خلاف سخت کارروائی کرنے جا رہی ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی حساس معاملہ ہے۔ اس معاملے کی اہمیت اور حساس نوعیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ملک کی فوج کے سربراہ نے خود اجلاس میں شرکت کی۔ اطلاعات کے مطابق اس اعلیٰ سطحی اجلاس کے انعقاد پر کئی ہفتوں سے کام جاری تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…