پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

پانچ کروڑ یورو کا فراڈ،9پاکستانی گرفتار

datetime 12  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارسلونا(نیوزڈیسک)نیشنل پولیس نے جمعہ کے روز ایک بڑے آپریشن کے ذریعہ 9 پاکستانیوں پر مشتمل گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گروہ سیاحوں سے چوری شدہ موبائل فونز کے ذریعہ بین الاقوامی ٹیلیفون کالز اور پیڈ نمبروں پر بڑے پیمانے پر فون کال کرنے اور بعد ازاں ان موبائل فونز کی فروخت کے ذریعہ 20 لاکھ یورو کا منافع کما چکا تھا۔ نیشنل پولیس کے حکام نے جمعہ کے روز مقامی اخبارات کو آگاہ کیا تھا۔ کہ پولیس نے ایک بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کی شکایت پر یہ چھاپے مارے ہیں۔ کمپنی حکام کے مطابق فراڈ سے متائثرین افراد کی تعداد 3 ہزار کے قریب ہے جبکہ چوری شدہ موبائل فونز کی چالو سموں کے ذریعہ کی جانے والی ٹیلیفون کالز کا بل 5 کروڑ یورو تک پہنچ سکتا ہے۔ اس آپریشن میں سپین کی قومی پولیس کے ساتھ انٹرپول نے بھی حصہ لیا۔ جس کے دوران بادالونا سے 5۔ بارسلونا میں 3۔ سانتا کلوما سے 1 شخص کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے خلاف فراڈ ، ٹلیفیون کمپنیوں کے ساتھ فراڈ اور ایک کریمنل گروہ کو چلانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق اس گروہ کے افراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔ اور یہ گروہ سیاحوں سے موبائل فون چھیننے میں بھی ملوث تھا۔ پولیس کے مطابق ، جب یہ گروہ موبائل فون کو چھین لیتا تھا۔ تو اس میں موجود سم کارڈ کے ذریعہ سپین میں اور بین الاقوامی سطح پر طویل اور بے تحاشہ ٹیلیفون کالز کی جاتی تھیں۔ اس گروہ کو بڑے پیمانے پر فون کالز کے لئے سسٹم کی سہولت پاکستان سے میسر کی جاتی تھی۔ بعد ازاں یہ گروہ چوری شدہ موبائل فونز کی آئی ایم ای کو تبدیل کرکے اسے بطور استعمال شدہ موبائل فون مراکش اور پاکستان اسمگل کردیتا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق گروہ کے ارکان میں ان کی ڈیوٹیاں باقاعدہ تقسیم شدہ تھیں۔ کچھ ارکان موبائل فون چوری کرنے پر۔ کچھ ارکان ان موبائل فونز کی سموں کے ذریعہ فون کال پر ادائیگی کرنے والے نمبروں پر فون کرنے کیلئے اور کچھ ارکان ان موبائل فونوں کو فروخت کرنے پر مامور تھے۔ پولیس نے اس آپریشن کے دوران بارسلونا۔ بادالونا اور سانتاکلوما کے 6 گھروں پر چھاپے مارے تھے۔ چھاپوں کے دوران پولیس کو۔ 83 موبائل فونز۔ 81 موبائل کی سمیں۔ 6 لیپ ٹاپ۔ 18 میموری کارڈ۔ 16 کریڈٹ کارڈ۔ اور 6200 یورو نقد ہاتھ لگے ہیں۔ پولیس کے مطابق اس گروہ کے خلاف تحقیقات ستمبر 2013 سے جاری تھیں۔ جب ایک بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نے اس فراڈ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…