عمان(نیوزڈیسک)یوٹیوب پر ایک ویڈیو نے تہلکہ مچا دیاہے جس میں ایک شہرت یافتہ اردن صحافی نے اپنی موت کی پیشن گوئی کی جس کے بعد وہ اگلے ہی دن59سال کی عمر میں ہارٹ اٹیک سے دنیا چھوڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق یہ ویڈیو اردن کے ایک مقامی اخبار نے یوٹیوب پر اپ لوڈ کی ہے جس میں نائف المانی سکرین کے سامنے آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں آپ سے اور اپنے ادارے کے حکام سے کسی بھی ڈر کے بغیر کہنا چاہتاہوں کہ اگر زندگی رہی تو کل دوبارہ ملاقات ہو گی اور اگر میں زندگی کی بازی ہار گیا تو آپ یاد رکھیئے گا کہ میں نے کیا کہا کیونکہ میں اس وقت اپنی موت کو قریب محسوس کررہاہوں ،اردن کے مقامی اخبار نے نائف المانی کے بارے میں کہاہے کہ وہ اردن کے ایک بہترین اور قابل صحافی تھے وہ اخبار کے علاوہ مختلف ٹی وی چینلز میں بھی کام کرتے تھے ۔اردن کے ایک نامور اور شہرت یافتہ صحافی نے اپنی موت کی ایک روز قبل پیشن گوئی کی اور اگلے ہی دن ان کی موت واقع ہو گئی اور اس حوالے سے ایک ویڈیو نے یوٹیوب پرتہلکہ مچادیاہے ۔