جنیوا ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جنگ کا شکار ملک یمن غذائی قلت کا شکار ہے ، عوام کو خوراک کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، جنگی صورتحال میں مسلح گروپ اپنی دھاک بٹھانے اور قبضہ کرنے کیلئے سویلین آبادی کو جان بوجھ کر اس بحران کی طرف دھکیل رہے ہیں تاکہ کمزور اور نہتے لوگوں پراپنا خوف مسلط کر سکیں ، اقوام متحدہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یمن میں امن و امان اور عسکریت پسندوں سے چھٹکارا بہت ضروری ہے