جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جنگوں سے تنگ گھر بار چھوڑنے والوں کی تعداد 6 کروڑ ہوگئی،رپورٹ

datetime 18  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوزڈیسک ) اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں جنگوں ، مسلح تنازعات اور ظلم و ستم سے بچنے کے لیے اپنا گھربار چھوڑنے والے افراد کی تعداد چھ کروڑ ہوگئی۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین یواین ایچ سی آر کے مطابق دو ہزار چودہ میں پناہ گزینوں کی تعداد میں تراسی لاکھ ریکارڈ اضافہ ہوا جس کی بڑی وجہ شام میں جاری خانہ جنگی ہے۔ یواین ایچ سی آر کے سربراہ انٹونیو گوٹیرس کا کہنا ہے کہ دنیا ایک خراب جگہ بن چکی ہے ، کسی ادارے کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ دنیا کے مسائل حل کرسکیں۔ رپورٹ کے مطابق 2014 میں پناہ گزینوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر ساڑھے 42 ہزار افراد کا اضافہ ہوا جبکہ 2013 میں یہ تعداد 32 ہزار روزانہ تھی۔ 2014 کے آخر تک ان افراد کی تعداد پانچ کروڑ 95 لاکھ ہوگئی جن میں سے نصف سے زیادہ بچے تھے۔ ان میں ایک کروڑ 95 لاکھ مہاجرین اور تین کروڑ 82 لاکھ اندرون ملک دربدر ہونے والوں کے علاوہ 18 لاکھ وہ لوگ بھی تھے جو غیر ممالک میں پناہ کی درخواستوں پر فیصلوں کے منتظر تھے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…