جدہ(نیوز ڈیسک) ڈپٹی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع، بدھ کے روز روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ۔ دورے کے دوران وہ صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ بات چیت کریں گے۔وہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کے امکانات کے حوالے سے مذاکرات کرینگے۔ سعودی عرب اور روس کے تعلقات نئی بلندیوں پر ۔دورے کے دوران مختلف شعبوں میں معاہدوں پر بھی دستخط کئے جائینگے۔روانگی سے قبل انہوں نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔یاد رہے کہسعودی عرب اور روس کے تعلقات اس وقت نئی بلندیوں پر ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں