جدہ (نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ٹریفک حادثات میں رونما ہوتی ہیں ۔ان حادثات کا بڑا سبب ٹریفک قوانین سے عدم آگاہی سامنے آیا ہے ۔سعودی عرب میں مختلف ٹریفک حادثات میں سالانہ 5لاکھ سے زائد ٹریفک حادثات رپورٹ ہوتے ہیں جس سے تقریباً20 بلین سعودی ریال کا نقصان ہوتا ہے۔مقامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پورے سعودی عرب کے ہسپتالوںکے 30 فیصد بیڈز پر ان حادثات میں زخمی افراد کا علاج کیا جاتا ہے،سعودی عرب کے گنجان آباد شہروں میں ٹریفک سے آگاہی کی مہم بھی چلائی جاتی ہیں تاکہ ان حادثات پر قابو پایا جاسکے۔اس سلسلے میں مختلف ویب سائٹس بھی بنائی گئی ہیں جن پر لوگ وزٹ کر کے معلومات سے آگاہی رکھتے ہیں۔