مصر: ملزمان کا کمرہ عدالت میں داعش کی بیعت کا اعلان

17  جون‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قاہر ہ کی عدالت مےں ملز م نے دوران سماعت کھلے عام دولت اسلامیہ عراق وشام داعش اورتنظیم کے خود ساختہ خلیفہ ابو بکر البغدادی کی غائبانہ بیعت کا اعلان کر دےا العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق قاہرہ کی ایک عدالت نے “الظواہری سیل” نامی مقدمہ کی سماعت شروع کی۔ اس مقدمہ میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کے بھائی محمد الظواہری سمیت 68 ملزمان کا ٹرائل جاری ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں ایک شدت پسند عمار رمضان ممدوح نے نہایت بے باکی کے ساتھ کہا کہ “میں یہاں اس عدالت کے سامنے امیر المومنین ابو بکرالبغدادی کے ہاتھ پر بیعت کرتا ہوں۔ میرے ساتھ بیعت میں عادل حبارہ بھی شامل ہیں۔ جلد ہی مصر بھی دولت اسلامیہ کے زیرنگیں ہوگا اور آپ ابو بکرالبغدادی کو یہاں کا حکمراں دیکھیں گے۔” زیرحراست شدت پسند کے الفاظ سننے کے بعد عدالت نے اسے فوری طور پر کمرہ عدالت سے نکالنے اور حراستی مرکز منتقل کرنے کا حکم دیا تاہم ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل ذہنی اور نفسیاتی امراض کا شکار ہیں۔ ان کا طبی معائنہ کرانے کی اجازت دی جائے۔”عدالت کے فاضل جج جسٹس محمد شیرین فہمی نے ملزم کے متنازعہ ریمارکس پر اس کے خلاف توہین عدالت کا الگ سے مقدمہ قائم کرنے کا بھی آرڈر جاری کیا، جس پر عدالت میں قیدیوں کے پنجرے میں سخت شور اور غوغا سنا گیا عدالت نے اس کے ساتھ کیس کی سماعت ملتوی کردی۔اس موقع پر وکیل استغاثہ نے بتایا کہ “الظواہری سیل” کے تحت جن ملزمان کا ٹرائل جاری ہے وہ نہایت خطرناک دہشت گرد ہیں اور ملک میں دولت اسلامی”داعش” کی داغ بیل ڈالنا چاہتے ہیں۔ ان کی جانب سے مصری حکام پر تکفیر کے فتوے بھی صادر ہوچکے ہیں اور یہ بندوق کے زور پرملک میں نظام بدلنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھئے:آئندہ 10 سال میں نوٹوں کے ذریعے لین دین ختم ہوجائے گا، سروے

ماضی میں یہ لوگ پولیس،سیکیورٹی اہلکاروں اور قبطی برادری کے لوگوں پر حملوں میں بھی ملوث رہنے کے ساتھ عبادت گاہوں میں دھماکوں اور ملک میں انتشار پھیلانے کی سرگرمیوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…