اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فلسطینی صدر محمود عباس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے کنٹرول کے معاملے پر فلسطین کی اتحادی حکومت مستعفی ہو رہی ہے۔انھوں نے اپنی تنظیم الفتح کو بتایا ہے کہ کابینہ کو تحلیل کرنا پڑے گا کیونکہ ان کی مخالف جماعت حماس انھیں غزہ میں کام کرنے نہیں دے گی،خیال رہے کہ غزہ پر حماس کا کنٹرول ہے۔اتحادی کابینہ نے گذشتہ سال جون میں حلف لیا تھا اور اس کی تشکیل کا مقصد غرب اردن پر حکومت کرنے والی جماعت فتح اور غزہ میں مضبوط حماس کے درمیان موجود خلیج کو پاٹنا تھا۔خیال رہے کہ یہ دونوں جماعتیں سنہ 2006 کے انتخابات کے بعد سے ان علاقوں میں علیحدہ علیحدہ حکومت کر رہی تھیں کیونکہ حماس نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور غزہ سے فتح کو سنہ 2007 میں نکال دیا تھا۔بی بی سی کا کہنا ہے کہ ہر چند فتح اور حماس نے باضابطہ طور پر ٹیکنوکریٹک حکومت پر رضامندی ظاہر کی تھی لیکن ان میں گہرے اختلافات موجود رہے جس کے نتیجے میں حکومت مفلوج رہی۔ الفتح حماس پر غزہ میں ایک آزاد اسلامی مملکت کے قیام کی کوشش کا الزام لگاتی ہے جبکہ حماس کا دعویٰ ہے کہ الفتح شکست کے خوف سے عام انتخابات سے بچنا چاہتی ہے۔دوسری جانب اسرائیل اس بات پر مصر ہے کہ وہ حماس کے تعاون والی اتحادی حکومت سے بات چیت کے لیے تیار نہیں کیونکہ اس نے اسرائیل کی بربادی کی قسم اٹھا رکھی ہے۔
غزہ کا تنازع: ’فلسطین کی اتحادی حکومت کا مستعفی ہو نے کا اعلا ن
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فلم میں بھی ہارنے سے انکار
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
پیٹرول کی قیمتوں میں150روپے فی لیٹر سے بھی زیادہ کمی کا امکان ہے، بڑا دعوی سا منے آگیا
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے تک کمی کا امکان
-
بجلی کے بلوں میں بڑی تبدیلی
-
اسرائیل نے 8 جون کو ایران پر بڑا فضائی حملہ کیوں روکا؟ اسرائیلی ائیر چیف کا انکشاف
-
پاکستان نے اسرائیلی جاسوسوں کو کس طرح چکما دیکر امریکا ایران معاہدہ محفوظ بنایا؟
-
وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کافیصلہ، محسن نقوی کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان
-
بارشوں کا نیا سلسلہ شروع
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 جون سے بڑی کمی کا امکان
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
تین میں سے ایک بالغ پاکستانی ذیابیطس سے متاثر ،وجہ بھی سامنے آ گئی
-
وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی تیاری
-
سونے کی قیمتوں میں کمی



















































