نئی دہلی (نیوزڈیسک )ریاست اتر پردیش میں طیارہ فنی خرابی کے باعثگر کر تباہ ہوا، اس حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔اتر پردیش کے شہر الہ آباد میں طیارہ اڑان بھر رہا تھا کہ اچانک تکنیکی خرابی کے باعث توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گر گیا، زمین پر گرنے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی جبکہ دونوں پائلٹ آگ لگنے سے قبل طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔رواں برس یہ ہندوستانی فضائیہ کے جیگور فائٹر طیارے کا دوسرا حادثہ ہے، پہلا حادثہ مارچ میں ریاست ہریانہ میں پیش آیا تھا، اس حادثے میں بھی پائلٹ محفوظ رہے تھے۔انڈین ائر فورس (آئی اے ایف) کے ترجمان کے مطابق الہ آباد میں ہونے والے حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں