برلن(نیوزڈیسک) جرمنی کی خاتون چانسلر انجیلا مرکل کے قانون سازی کے آفس کا کمپیوٹر بھی سائبر حملے کی زد میں آ نے کا انکشاف ہوا ہے ،ہیکرز نے ڈیٹاہیک کرلیاہے ۔ ایک جرمن اخبارکے مطابق سائبرحملہ مئی میں کیا گیا جب ملک کے ایوان زیریں کو نشانہ بنایا گیا تھا، یہ سائبر حملہ قبل ازیں توقع کئے جانے والے حملوں سے کہیں زیادہ اور وسیع تھا اور بونڈاسٹک نے اسے کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔اس حملے نے مرکل کے بونڈاسٹک دفتر میں رکھے گئے ایک کمپیوٹر کو متاثر کیا۔بلڈ کا کہنا ہے کہ یہ کمپیوٹر ان کمپیوٹروں میں شامل تھا جن پر ٹروجن ہارس قسم کے حملے کا پتہ چلایا گیا تھا۔جریدہ کے مطابق یہ پتہ جمعے کو لگا،حکام کو معلوم ہوا کہ بونڈاسٹک میں پانچ کمپیوٹروں پر ٹروجن ہارس سافٹ ویئر پایا گیا ہے۔مرکل کی کنزرویٹو سی ڈی یو بلاک کے ترجمان نے جریدے کو بتایا کہ وہ اس خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کرسکتے۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ سائبر اٹیک کا ذمہ دار کون ہے
جرمن چانسلر کا کمپیوٹر بھی سائبرحملے کی زدمیں آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی















































