جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سابق بھارتی فوجی بھی مودی حکومت کے خلاف سڑکوں پرآگئے

datetime 15  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک)سابق بھارتی فوجیوں نے پینشن کے حوالے سے اپنے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں بھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔نئی دہلی میں اپنے مطالبات کے حق میں سینکڑوں ریٹائرڈ فوجیوں نے احتجاج کرتے ہوئے مودی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ ”ون رینک ون پنشن” کا قانون منظور کرے بصورت دیگروہ بھوک ہڑتال کرنے پرمجبور ہوجائیں گے۔احتجاج کی کال سابق بھارتی فوجیوں کی تنظیم انڈین ایکس سروس مین کی جانب سے دی گئی تھی، اس موقع پرانڈین ایئرفورس کےایک سابق پائلٹ اورتنظیم کے رہنما کا کہنا تھاکہ ”ون رینک ون پنشن” کابل منظورکرنے میں تاخیر کا ذمہ دارنریندرمودی کا ایک مشیر ہے۔واضح رہے کہ بھارتی افواج کے سابق اہلکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ایسے افراد جو ملازمت کے دوران ایک جیسے گریڈ اورمدت ملازمت کے بعد ریٹائر ہوئے ہیں انہیں پینشن بھی ایک ہی رینک کے مطابق دی جائے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس مطالبے کوپورا کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ایک سال گذرجانے کے باوجود اس پرعمل نہیں ہوسکا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…