جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

سشما سوراج کا کرپشن سکینڈل بے نقاب ، اپوزیشن نے استعفے کا مطالبہ کر دیا

datetime 15  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بلند و بانگ دعوے اور پاکستان کو دھمکانے والی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کرپشن سکینڈل منظر عام پر آگیا ، بدعنوانیوں کے باعث برطرف کیے جانے والے سابق آئی پی ایل سربراہ للت مودی کو برطانیہ کے ویزے کے حصول میں سشما سوراج نے مدد کی تھی۔ اپوزیشن نے وزیر خارجہ سشما سوراج سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کیتھ ویز نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا نام لے کر اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ بھارتی وزیر نے برطانوی امیگریشن حکام پر للت مودی کو سفری دستاویزات جاری کرنے کے لیے دباو¿ ڈالا جس پر للت مودی کو 24 گھنٹے میں سفری دستاویزات جاری کر دی گئیں۔ معاملے پر بھارتی میڈیا اور اپوزیشن مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے رہا ہے تاہم سشما سوراج کا کہنا ہے کہ انہوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر للت مودی کو ویزے کے حصول میں مدد دی اور کچھ غلط نہیں کیا۔ بھارتی اپوزیشن للت مودی کے معاملے میں سشما سوراج سے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

مزید پڑھئے:جلد شادی کر نےوالوں کے بارے میں ایک بڑی خبر

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…