ماسکو(نیوزڈیسک) بھارت کے قریبی دوست روس نے بھی بتادیاکہ بھارت کتنے پانی میں ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایک روسی نشریاتی ادارے نے کہاہے کہ بھارت کاکوئی انٹی میزائل سسٹم پاکستانی میزائلوں سے اپنے علاقوں کی حفاظت کے قابل نہیں۔بھارت چارہزارکلومیٹرتک رینج کے جوہری بیلسٹک میزائل کی پیداوارشروع کررہاہے۔علاقائی ہتھیاروں کی دوڑ میں بھارتی اقدام پرماہرین فکرمند ہیں جبکہ صورتحال بدسے بدترین ہوتی گئی تومقامی جوہری تنازع سامنے آسکتاہے۔پاکستان کامیزائل پروگرام ٹیکنکل جوہری ہتھیاروں اورکروزمیزائل پرمشتمل ہے۔گزشتہ روز روسی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ خاص کربھارت کے سرحدی علاقے پاکستانی کروز اورٹیکنکل جوہری ہتھیاروں کے حملے کی زد میں ہیں۔پاکستان کے پاس محدودوسائل ہیں لہذااس کاجواب توازن قائم کرناہے ۔بھارت ،پاکستان اورچین کاجوہری ہتھیاروں کی دوڑ مقامی تنازع کوجنم دے سکتاہے ۔بھارت اورپاکستان کے میزائلوں کوایک دوسرے کوہدف بنانے میں صرف تین منٹ سے پانچ منٹ لگیں گے ۔دونوں ممالک بداعتمادی کی وجہ سے فوجی اسلحے کے اضافے میں لگے ہوئے ہیں