اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف سنگین خلاف ورزیاں روز کا معمول بن چکی ہیں ، چند روز قبل وزیر کی کرپشن بے نقاب کرنے پر صحافی کو زندہ جلایا گیا ، تازہ واقعے میں ریاست اتر پردیش میں ہمسایوں کے گھر سے آم توڑنے پر 17 سالہ لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا۔ جمہوریت کے بلند و بانگ دعوے ، ہمسایہ ممالک کو دھمکیاں اور انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار بھارت کا حقیقی چہرہ ، یہ ہے کہ وہاں انسانیت کی تذلیل معمول بن چکی ہے۔ ریاست اتر پردیش میں 17 سالہ لڑکی کو آم توڑنے پر ہمسایوں نے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اس پر بھی دل نا بھرا تو تیل چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔ مرنے والی 17 سالہ کومل کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ چند دن قبل ہمسایوں سے جھگڑا ہوا تھا جس کا غصہ انہوں نے کومل پر نکال دیا۔ پولیس نے لڑکی کو زندہ جلانے کا مقدمہ تو درج کر لیا ہے تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔