اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

ماڈل و اداکارہ سویڈش شہزادے کی شریک حیات

datetime 14  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سویڈن کے شہزادہ کارل فیلپ سابقہ فیشن ماڈل اور ریئلٹی شوکی ایک سپراسٹار ماڈل صوفیہ ہیلک وسٹ باہم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔ اسٹاک ہوم میں منعقدہ شادی کی تقریب کئی حوالوں سے خاصی دلچسپ رہی مگر شادی کی ایک اہم بات یہ تھی ایک شامی نڑاد موسیقار سالم الفقیرنے اس موقع پراپنی سریلی دھنوں کا جادو جگا کر شرکائ پر سحر طاری کردیا تھا۔ سالم الفقیر کے کئی عالمی شہرت کے حامل انگریزی گانوں کے البم منظرعام پرآچکے ہیں۔ اس کی یہی شہرت اسٹاک ہوم کے شاہی محل تک کھینچ لائی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ نے شہزادہ فیلپ اور صوفیہ کی شادی کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ ماضی کی سپر اسٹار اور متنازعہ تصاویرکی اشاعت کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل صوفیہ ہیلک وسٹ اپنی نیم برہنہ تصاویر کی وجہ سے عالمی میڈیا کی توجہ کا بھی مرکز رہی ہیں۔شہزادہ کارل فیلپ شاہ سویڈن کارل گوسٹاﺅ کے ملکہ سیلیفا کے بطن سے دوسرے بیٹے ہیں۔ سنہ 2010 کے بعد سے شاہی خاندان میں یہ تیسری شادی ہے۔اس سے قبل شہزادہ فیلپ کی ہمیشرہ اور مستقبل کی ملکہ ویکٹوریا 2010ئ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جب کہ اس کی چھوٹی بہن میڈلین کی شادی 2013ئ میں انجام پائی تھی۔

b c d e f



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…