واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکہ نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے وہ اعلیٰ سطح پر رابطے میں ہے۔ دونوں ممالک درمیان بات چیت کے ذریعے کشیدگی کے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ڈائریکٹر پریس آفس جیف راتھکے نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں سے لاحق خطرات کے پیش نظرپاک بھارت تعلقات میں بہتری خوش آئند ہے، دونوں ممالک میں بات چیت کے ذریعے کشیدگی کے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہیں، جیف راتھکے کا کہنا تھا کہ شدت پسندی کا خاتمہ پاکستان اور بھارت کے مفاد میں ہے۔ دونوں ممالک کو کشیدگی کے خاتمے کے لیے اقدمات کرنے چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جنوبی ایشیاء میں امن کےلئے پاک بھارت تعلقات اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے اعلیٰ سطح پر رابطے میں ہیں کیوں کہ جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کیلئے پاک بھارت تعلقات اہم ہیں۔ پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کیلئے اقدامات کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں