ابوجا(نیوزڈیسک)نائیجیریا کی ریاست بورنو میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے حملے میں 43 افراد ہلاک ہوگئے۔ درجنوں گھروں کو آگ لگادی گئی جبکہ نائیجیریا سمیت پڑوسی ممالک نے بوکو حرام کے خلاف مشترکہ فوج کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔نائیجیریامیں شدت پسند تنظیم بوکوحرام نے بورنو ریاست کے چھ گاو ¿ں پر حملہ کیا حملے میں 43 افراد ہلاک ہوگئے حملہ آوروں نےاندھا دھند فائرنگ کی اور متعدد گھروں کوآگ لگادی۔ درجنوں افراد لاپتہ ہیں مرنے والوں میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے۔ دوسری جانب نائجیریا ,چاڈ , کیمرون اور نائیجر کے رہنماو ں کے مابین ایک روزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں نائیجریا اور پڑوسی ممالک نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے خلاف ایک مشترکہ فوج تیار کرنے کا فیصلہ کیا ۔مشترکہ فوج کا مرکز چاڈ کے دارالحکومت نیامے میں ہو گا اور مشترکہ فوج کے قیام کا عمل تیس جولائی تک مکمل کر لیا جائے گا۔ نائجیریا کے نئے صدرمحمد بخاری نے بوکو حرام کے خلاف سخت اقدامات کا عزم ظاہر کیا تھا۔