ایران جوہری پروگرام پر فریقین میں حتمی سمجھوتے کےلئے مذاکرات پھر تعطل کا شکار

13  جون‬‮  2015

واشنگٹن(نیوزڈیسک)ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان تہران کے متنازع جوہری پروگرام پر فریقین میں حتمی سمجھوتے کے لیے جاری مذاکرات ایک بار پھر تعطل کا شکارہونے کی اطلاعات ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مذاکرات معطل ہونے کے بعد حتمی معاہدے کےلئے طے شدہ ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کا امکان ہے۔روسی میڈیا نے ایک سفارتی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ چھ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان جوہری تنازع پر جاری مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد حتمی معاہدے تک پہنچنے کےلئے مقرر کردہ ڈیڈ لائن میں ایک بار پھر توسیع کی جا سکتی ہے۔سفارتی ذرئع کے مطابق ویانا میں ہونے والے مذاکرات میں کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے عملاً مذاکرات کا سلسلہ معطل ہے جس کے باعث ڈیڈ لائن خطرے میں ہے تاہم امکان ہے کہ فریقین بات چیت کا عمل آگے بڑھانے کے لیے ڈیڈ لائن میں توسیع پر متفق ہوسکتے ہیں۔ادھر مذاکرات میں شامل روسی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ سرگئی ریابکوف نے ایران اور مغرب میں مذاکرات میں تعطل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا ٹال مٹول نہایت تشویشناک ہے۔ یہ تعطل ایک ایسے وقت میں پیدا ہوا ہے جب ایران اور مغرب کے درمیان مذاکرات کےلئے حتمی معاہدے کی مہلت کو ختم ہونے میں صرف دو ہفتے کا وقت بچا ہے اگر یہ دو ہفتے بھی بغیر کسی اہم پیش رفت کے گذر گئے تو معاملہ کوئی نئی شکل اختیار کرسکتا ہے۔سیرگی ریابکوف نے کہاکہ ایران کے متنازع ایٹمی پروگرام کے بارے میں جاری مذاکرات میں اس موڑ پرتعطل ہم سب کےلئے باعث تشویش ہے۔ فریقین کو ہرصورت میں طے شدہ وقت کے اندر اندر حتمی معاہدے تک پہنچنا چاہیے انہوں نے کہا کہ چار جون سے جاری مذاکرات کا ایک دور کل جمعہ کے روز بھی ہوا مگر بات چیت میں کوئی اہم پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ مذاکرات کا عمل بہ تدریج آگے بڑھنا چاہیے۔ اس باب میں کسی قسم کی کوتاہی اور ٹال مٹول نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ویانا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر نجفی نے کہاکہ ہم مذاکراتی عمل سے مایوس نہیں ہیں۔ بات چیت جاری ہے اور غالب امکان یہی ہے کہ جون کے آخرمیں حتمی معاہدہ طے پاجائے گاایک سوال کے جواب میں رضا نجفی نے کہا کہ ان کا ملک اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے عالمی برادری کو اعتماد میں لینے کے لیے شفاف اقدامات کرے گا۔ اپریل میں معاہدے کے جن نکات پر اتفاق کیا گیا تھا انہی کے مطابق بات چیت آگے بڑھائی جا رہی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اور عالمی مذاکرات کاروں کے درمیان بات چیت ایران کی فوج اور حساس نیوکلیئر تنصیبات کے معائنے اور ایرانی سائنس دانوں سے جوہری توانائی ایجنسی کے حکام کی ملاقات کے معاملے پر تعطل پیدا ہوا ہے۔ اگرچہ ایرانی حکومت اہم فوجی تنصیبات تک عالمی معائنہ کاروں کو رسائی دینے کی یقینی دہانی کراچکی ہے تاہم سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جوہری سائنسدانوں کے ساتھ ملاقاتوں کی مخالفت کی ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…