اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے بھارتی سرگرمیوں کے متعلق امریکہ کو تشویش سے آگاہ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے امریکی حکام کو ان بھارتی سرگرمیوں کے حوالے سے تشویش سے آگاہ کر دیا ہے جن کے متعلق پاکستان سمجھتا ہے کہ ان سے ملک میں فرقہ واریت کو فروغ ملے گا اور قومی مفاد کو نقصان پہنچے گا۔ امریکہ میں اپنے قیام کے مطابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے سینئر امریکی قیادت سے ملاقات کی ہے اس دوران بھارتی میڈیا نے ایک سینئر عہدیدار کے حوالے سے خبر جاری کی کہ پاکستان کے سیکرٹری خارجہ نے امریکہ میں اپنے قیام کے دوران امریکی حکام کو بھارتی سرگرمیوں کے حوالے سے کوئی دستاویز نہیں دی۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری امریکی حکام کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد اسلام آباد واپس پہنچ چکے ہیں امریکہ میں قیام کے دوران انہوں نے ڈپٹی وزیر خارجہ انتھونی بلنکسن‘ انڈر سیکرٹری دفاع کرسٹین ورمتھ اور دیگر سینئر عہدیداروں سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھئے:دوبوتل شراب ،عتیقہ اوڈھو عاجز آگئیں