جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

اسپین کی شہزادی کرسٹینا پر دھوکہ دہی کا الزام ، شاہی لقب واپس لے لیا گیا

datetime 13  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسپین کے موجودہ بادشاہ فلپ اے ششم نے اپنی بہن شہزادی کرسٹینا سے ان کا شاہی لقب ’ڈوئچے آف پالما مایورکا‘ واپس لے لیا ہے، یہ اقدام شہزادی کرسٹینا پر دھوکہ دہی کا الزام لگنے کے بعد کیا گیا۔ مےڈےا رپورٹس کے مطابق 49سالہ شہزادی کرسٹینا اپنے شوہر ’اناکی ارداگارن‘ کے ساتھ دھوکہ دہی کے مقدمے میں شامل تفتیش ہیں، جنہیں منی لانڈرنگ، غبن اور دھوکہ دہی جیسے الزامات کا سامنا ہے۔ اس مقدمے کی وجہ سے شہزادی کے شوہر اناکی ارداگارن پہلے ہی اپنا شاہی لقب ’ڈیوک‘ کھو چکے ہیں۔ عدالت کی طرف سے اس شاہی جوڑے کے مقدمے کی سماعت رواں سال کے آخر میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ شہزادی کرسٹینا کے وکیل ’میکائیل روکا‘ کے مطابق شہزادی نے خط کے ذریعے بادشاہ سے اپنا لقب واپس لینے کی اپیل کی تھی، جبکہ شاہی محل کے ذرائع کے مطابق موجودہ بادشاہ اور شہزادی کے بھائی خط ملنے سے پہلے ہی اپنی بہن کا شاہی لقب واپس لینے کا فیصلہ کر چکے تھے اور اس فیصلے کے متعلق شہزادی کو بادشاہ نے فون کر کے آگاہ کر دیا تھا۔ 1975میں اسپین کی شاہی سلطنت کی بحالی کے بعد شہزادی کرسٹینا اس خاندان کی پہلی فرد ہیں، جن پر عدالت میں مقدمہ چلانے کا حکم دیا گیا ہے،

مزید پڑھئے:بھارتی فلموں میں کام کرنے کے خواہشمندپاکستانیوں کے لئے خوشخبری

الزامات ثابت ہونے کی صورت میں شہزادی کرسٹینا کو 4سال قید، جبکہ ان کے شوہر اور سابق اولمپئین گولڈ میڈلسٹ ہینڈ بال کو 19سال تک کی جیل ہو سکتی ہے۔ شہزادی کے شوہر پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے شاہی رتبے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، اپنے کاروبار کے ذریعے 6ملین یورو کا غبن کیا ہے، اس مقدمے میں مزید 15افراد کے ملوث ہونے کا امکان بھی ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…