جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ہیکروں نے اہم ترین معلومات چوری کرلیں،امریکی حکومت بے بس

datetime 13  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی اےن پی )امریکہ کی ایک لیبر یونین نے دعویٰ کیا ہے کہ آفس آف پرسنیل منیجمنٹ پر سائبر حملے کے بعد تمام وفاقی ملازمین کے بارے میں حساس ذاتی معلومات اب ہیکروں کی تحویل میں ہیں، امریکی حکام نے کہا تھا کہ اس حملے کا ماخذ چین ہے۔عالمی مےڈےا کے مطابق امریکن فیڈریشن آف گورنمنٹ ایمپلائیز نے آفس آف پرسنیل منیجمنٹ کے نام ایک خط میں کہا کہ ہر وفاقی ملازم، ہر ریٹائر ہونے والے وفاقی ملازم اور تقریباً دس لاکھ وفاقی ملازمین کا سارا ڈیٹا اب ہیکروں کی تحویل میں ہے۔آفس آف پرسنیل منیجمنٹ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ چالیس لاکھ موجودہ اور سابقہ ملازمین دسمبر میں کیے گئے اس حملے سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ کئی سالوں میں سرکاری ملازمین کے ڈیٹا کی یہ سب سے بڑی چوری تھی۔امریکن فیڈریشن کے مطابق چرائی گئی معلومات میں ملازمین کے سوشل سکیورٹی نمبر، پتے، تاریخ پیدائش اور ماضی کی ملازمتوں اور تنخواہوں کا ریکارڈ شامل ہیں۔ فیڈریشن نے کہا کہ آفس آف پرسنیل منیجمنٹ کی جانب سے مکمل معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

مزید پڑھئے:نرگس فخری کا انتہائی قریبی تعلق تعلق کس کے سا تھ ہے،کیا آپ کو معلوم ہے؟

آفس آف پرسنیل منیجمنٹ نے سکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے چرائی گئی معلومات کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی یہ بتایا کہ کون سے ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔کچھ امریکی حکام اور قانون سازوں نے کہا ہے کہ چین سے ہیکروں نے یہ حملہ کیا، اور ان کا تعلق حکومت سے بھی ہو سکتا ہے۔ چین نے ان الزامات کو ”غیر ذمہ دارانہ“ قرار دیتے ہوئے رد کر دیا ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…