واشنگٹن (نیوزڈیسک)پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکہ داعش کے خلاف عراق اور شام میں جاری جنگ میں نوے لاکھ امریکی ڈالر یومیہ خرچ کر رہا ہے۔امریکی محکمہ دفاع کے مطابق جنگی اخراجات میں سے دو تہائی فضائی کارروائیوں پر خرچ ہو رہے ہیں اب تک ہونے والے فضائی حملوں میں دو ارب ستر کروڑ ڈالر خرچ ہوچکے ہیں امریکہ داعش کے خلاف عراق اور شام میں جاری جنگ میں نوے لاکھ امریکی ڈالر یومیہ خرچ کر رہا ہے۔ اتحادی فوجیں گذشتہ سال اگست سے شام اور عراق میں داعش کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہیں اور اگست دوہزار چودہ سے امریکی اخراجات میں تیزی سے اضافہ ہوا۔گزشتہ روز امریکہ نے عراق میں مزید ساڑھے چارسو فوجی بھیجنے کا اعلان کیا ہے جو عراقی فوج کی تربیت کےلئے بھیجے جارہے ہیں جس کے بعد عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد ساڑھے تین ہزار ہوجائےگی۔