ریاض (نیوزڈیسک) سعودی عرب اربوں ڈالر کے دنیا کے سب سے بڑے منصوبے کا اعلان ،تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے اربوں ڈالر کے خرچ سے میٹرو، بس اور ریل کے پبلک ٹرانسپورٹ پراجیکٹس کا اعلان کردیا ہے۔اٹلی کے شہر میلان میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل ایسوسی یشن آف پبلک ٹرانسپورٹ ورلڈ کانگرس میں شرکت کے دوران سعودی نمائندگان نے بتایا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے نئے پراجیکٹس کی کل مالیت 140ارب ڈالر (تقریباً 140 کھرب پاکستانی روپے) سے زائد ہوگی۔ 10 سالہ پروگرام کے دوران انفراسٹرکچر کی تعمیر اور بسوں کے پراجیکٹس پر 90 ارب ڈالر جبکہ آپریشنز پر 51 ارب ڈالر خرچ کئے جائیں گے۔ مقامی میڈیا کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ کے شاندار منصوبوں کو سعودی حکومت کے نئے ویڑن کے تحت متعارف کروایا گیا ہے جس کا مقصد مملکت میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے علاوہ عوام کے لئے عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنا بھی ہے۔