لاڈلے کاامریکہ پروار

12  جون‬‮  2015

کابل (نیوزڈیسک)سابق افغان صدر حامد کرزئی جو کسی زمانے میں امریکہ کے لاڈلے ہوا کرتے تھے جنہوں نے افغانستان میں اپنی دو بار صدارتی مدت بھی پوری کی اب امریکہ پر ہی برسنا شروع ہوگئے ہیں موصوف نے کہاہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں مداخلت کر رہے ہیں ¾افغانستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی جس سے افغان عوام بہت متاثر ہورہے ہیں۔افغان سابق صدر حامد کرزئی نے روسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دنیا جانتی ہے دہشت گردی کی کمین گاہیں، تربیتی مراکز اور محور افغانستان سے کہیں دور تھے، اس کے باوجود افغان بستیوں پر بم برسائے گئے اور افغان عوام کوجیلوں میں بند کیا گیا ¾دہشت گردی اور انتہا پسندی ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی ہے جس سے افغان عوام بہت متاثر ہوئے ہیں۔سابق صدرنے کہاکہ عراق میں داعش کا فروغ غیر ملکی مداخلت کا نتیجہ ہے ¾افغانستان میں داعش کے مستحکم ہونے پر پڑوسی ممالک روس اور چین کو بھی خطرہ لاحق ہوگا، افغانستان میں داعش اجنبی ہیں، غیر ملکی سرپرستی اور فنڈنگ کے بغیر پھل پھول نہیں سکتے امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں مداخلت کر رہے ہیں ¾ بہت سے معاملات میں کابل اور واشنگٹن کے درمیان اختلافات کی بنیادی وجہ یہ ہی تھی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…