نکاح پڑھاتے ہوئے نکاح خواں کی روح پرواز کر گئی

12  جون‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مصر میں حال ہی میں ایک د±کھی کرنے والا واقعہ اس وقت پیش آیا جب شادی کی مسرتوں بھری تقریب کے دوران عین عقد نکاح کے وقت فرشتہ اجل نے نکاح خوان کو آ لیا اور انہیں خطبہ نکاح بھی مکمل کرنے کی مہلت بھی نہ دی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق قاہرہ کے قریب شادی کی ایک تقریب میں نکاح خوان د±لہا اور دلہن کے مابین عقد نکاح کے لیے خطبہ مسنونہ دیتے ہوئے ناگہانی موت کا شکار ہوا اور خوشی کی یہ تقریب ماتم میں تبدیل ہو گئی۔ایک مقامی تنظیم “روضہ بنی سلامہ الخیریہ” کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں تقریب نکاح کے دوران نکاح خوان کو اچانک موت کا شکار ہوتے دکھایا گیا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ قاہرہ کے جنوبی علاقے الجیزہ میں پیش آیا۔ویڈیو میں دکھائے گئے نکاح خوان کی شناخت ابراہیم منصور الغدار کے نام سے کی گئی ہے جو ایک مقامی مسجد میں نکاح خوان تھے۔ وہ نماز جمعہ سے فراغت کے بعد بیٹھے اور محلے میں ہونے والی ایک شادی کے نکاح کی تقریب شروع کی۔ دعا کے دوران انہوں نے اپنا ایک ہاتھ سینے پر رکھ کر “اللہ اکبر، اللہ اکبر” کہنا شروع کر دیا اور بیٹھے بیٹھے گر پڑے۔ ان کی موت عارضہ قلب کے باعث ہوئی۔اس کے بعد شادی کی دیگر تقریبات منسوخ کردی گئی اور تمام لوگ نکاح خوان کی تدفین میں مصروف ہو گئے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…