ملائیشیا :سابق صدر مہاتیر محمد کا میانمر کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

12  جون‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملائیشیا کے سابق صدر مہاتیر محمد نے میانمر کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، ادھر ہالی ووڈ اداکار میٹ ڈلن نے کہا ہے کہ اگر میانمر کے مسلمانوں کیلئے فوری کچھ نا کیا گیا تو نتائج بہت سنگین ہوسکتے ہیں۔ بے رحم موجیں ، بھوک اور پیاس ، روہنگیا مسلمان نڈھال ، روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ظلم پر عالمی برادری کی بے حسی ، کھانے پینے کی قلت ، ادویات کا نام نشان نہیں ، کچھ سمندر میں دربدر تو کچھ کیمپوں میں امداد کے منتظر ، بے بسی کی علامت بنے روہنگیا مسلمان تاحال عالمی برادری کے کردار پر سوالیہ نشان ہیں۔ ملائیشین دارالحکومت کوالالمپور میں روہنگیا مسلمانوں کیلئے منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کے دوران سابق ملائیشین صدر مہاتیر محمد نے عالمی رہنماﺅں سے میانمر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن کے معاملے میں میانمر کی خودمختاری کو نظرانداز کرنا ہوگا۔ یہ تارکین وطن کا مسئلہ نہیں ، مسئلہ میانمر کے اندر ہے۔ دوسری جانب امریکی اداکار میٹ ڈلن نے واشنگٹن پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ روہنگیا مسلمانوں کیلئے فوری ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کیلئے قائم کیمپوں میں گندگی کے ڈھیر ہیں ، گرمی بہت زیادہ ہے اور کھانے پینے کو کچھ بھی نہیں ہے۔ اگر فوری کچھ نا کیا گیا تو نتائج بہت سنگین ہوسکتے ہیں ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…