جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

امر یکہ کاداعش کے خلاف جنگ کا یومیہ خرچ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا

datetime 12  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف عراق اور شام میں جاری جنگ میں یومیہ 90 لاکھ امریکی ڈالر خرچ کر رہا ہے جبکہ دو ارب 70 کروڑ ڈالر اب تک ہونے والے فضائی حملوں میں لگائے جا چکے ہیں۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق اس جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک امریکہ کے مالی اخراجات پہلی بار سامنے آئے ہیں اور انھیں پینٹاگون نے ریلیز کیا ہے۔ان اعدادو شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جنگی اخراجات میں سے دو تہائی فضائی کارروائیوں پر خرچ ہو رہے ہیں۔خیال رہے کہ امریکی کانگرس نے مزید خرچ پر پابندی عائد کرنے کے لیے نئی قانون سازی کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔امریکی ایوانِ نمائیندگان نے 57 ارب 90 کروڑ ڈالر کا دفاعی بل کے لیے منظور کیا تھا۔ اراکین نے ان ترامیم کے مطالبے کو رد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف جنگ میں مزید رقم دیے جانے کو روکا جائے۔عراق میں اگست 2014 میں فوجی کارروائی کے آغاز کے بعد امریکی اخراجات میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ایک روز قبل ہی امریکہ نے عراق کے لیے مزید 450 فوجی بھجوانے کا اعلان کیا تھا۔ جس کےبعد عراق میں موجود امریکی فوجیوں کی کل تعداد 3500 ہو جائے گی۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فوجی جنگ کے لیے نہیں بلکہ عراقی فوج کی تربیت کے لیے وہاں موجود ہیں۔گذشتہ روز ایک امریکی جنرل نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عراق میں امریکہ کی مداخلت مزید آگے بڑھ سکتی ہے۔جنرل ڈیمسی جو کہ چیئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ہیں کا کہنا ہے کہ مستقبل میں فضائی حملوں کا آپشن موجود ہے جن کے باعت امریکی فوجی دستے صفِ اول میں لڑنے والوں کے قریب ہو جائیں گے۔انھوں نے شمالی عراق میں امریکی فوجیوں کی جانب سے تربیتی مرکز قائم کرنے امکان پر بھی بات کی۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…