پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

سابق بھارتی فوجی جنرل نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

datetime 11  جون‬‮  2015 |

نئی دہلی(نیوزڈیسک)پاکستان مخالف دھمکیاں،بھارتی حکومت اور فوج آمنے سامنے،سابق بھارتی فوجی جنرل نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا،بھارتی فوج کے سابق جنرل اشوک مہتا نے اپنی حکومت کے پاکستان مخالف دھمکی آمیز بیانات کو بے ہودہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم اپنا وقت بر باد کررہے ہیں .پاکستانی اور بھارت قیادت کو ایک دوسرے کو للکارنے کی ضرورت نہیں۔ایک انٹرویو میں جنرل (ر) اشوک مہتا نے کہا کہ جو کچھ ہورہا ہے میں اس سے متفق نہیں ہوں، میں لفظوں کی جنگ میں شریک نہیں ہونا چاہتا۔انہوں نے کہا کہ جیسا فوجی آپریشن میانمار میں کیا گیا پاکستان میں ایسی کارروائی کی دھمکیاں دینا کافی بیہودہ ہے میں اس کے ساتھ نہیں ہوں، اس کو ٹھیک نہیں سمجھتا۔دیگر ممالک ترقی کررہے ہیں جب کہ بھارت اور پاکستان آپس کے جھگڑوں میں الجھے ہوئے ہیں، ہم اپنا وقت برباد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے کالمز میں دونوں ممالک کے درمیان بات چیت پر زور دیتا رہا ہوں تاہم یہاں مذاکرات کے بجائے جنگ کی بات کرنے والوں کی زیادہ سنی جاتی ہے۔سابق بھارتی جنرل نے کہاکہ ہمارے ٹی وی چینلز کو کبھی کبھی نشہ چڑھ جاتا ہے، پاکستانی اور بھارت قیادت کو ایک دوسرے کو للکارنے کی ضرورت نہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کے بالکل خلاف ہیں، جنگ کی باتیں کرنے والوں کو نہیں معلوم جنگ کیا ہوتی ہے،انہیں اس کے نقصانات کا اندازہ نہیں۔جنرل (ر) اشوک مہتانے کہا دو ملک ایسے بات نہیں کرتے جیسے پاکستان اور بھارت کرتے ہیں ¾جتنا جلد ہوسکے دونوں ممالک کو مذکرات شروع کرنے چاہئیں ۔جنرل مہتانے کہا کہ پاکستان نے بہت دکھ اور دہشتگردی دیکھی ہے، ترقی کرنا اور معاشی طور پر مضبوط ہونا پاکستان کا حق ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…