بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

جہادی گروہوں کے خلاف جنگ کےلئے 25یورپی ممالک کی نئی صف بندی

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (نیوزڈیسک)جہادی گروہوں کے خلاف جنگ کےلئے یورپی ممالک کی نئی صف بندی،آسٹریلیا کے وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے ایشیا پیسیفک کی اقوام سے کہا ہے کہ وہ جہادی گروہوں کے خلاف جنگ کے لیے متحد ہو جائیں .داعش کے بین الاقوامی اہداف ہیں .اپنے شہریوں کو دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار نہیں کر نے دینگے جمعرات کو سڈنی میں علاقائی سلامتی سے متعلق کانفرنس میں شریک 25 ممالک کے وزرا سے خطاب میں وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے اسلامی شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ ’داعش‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کے بین الاقوامی اہداف ہیں .اپنے خطاب میں انھوں نے مشرقِ وسطیٰ میں دولت اسلامیہ کی کارروائیوں کا حوالہ دئیے ہوئے کہا کہ ہم نے سروں کو کٹتے ہوئے دیکھ چکے ہیں اذیت، بڑے پیمانے پر قتل و غارت، جنسی غلامی۔انہوںنے کہاکہ یہ مقامی سطح پر ہونے والی کوئی رنجش یا ناراضگی نہیں بلکہ یہ بین القوامی سطح پر دہشت گردی کے عزائم ہیں۔ٹونی ایبٹ نے کہا کہ دنیا بھر کی حکومتوں کو اپنے شہریوں کو اس بات پر قائل کرنا ہو گا کہ وہ دولتِ اسلامیہ میں شمولیت اختیار نہ کریں۔ہمیں ہر ایک کو یہ سمجھانے کی ضرورت ہے کہ لوگوں کو صرف اس بنا پر مارنا کہ ان کا عقیدہ آپ سے مختلف ہے درست نہیں۔انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا اس بارے میں پرعزم ہے کہ وہ اپنے کسی بھی شہری کو دولتِ اسلامیہ میں شرکت کرنے کےلئے نہیں جانے دے گا۔انہوںنے کہا کہ اپنے گھر کے اندر ہم کوشاں ہیں کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی آسٹریلیوی شہری ملک چھوڑ کر شام اور عراق میں پہلے سے موجود 15 ہزار جنگجوو ¿وں کے ساتھ شامل نہ ہو سکے۔ٹونی ایبٹ نے دولتِ اسلامیہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم ہر ملک اور ہر شخص کےلئے ایک پیغام لےکر آرہی ہے کہ یا تو ان کے سامنے ہتھیار ڈال دیں یا پھر مر جائیںآپ اس قسم کے لوگوں کےساتھ مذاکرات نہیں کر سکتے، صرف لڑ سکتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…