اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جرمن پارلیمان کے کمپیوٹرز پر سائبر حملے میں اندازوں سے کہیں زیادہ نقصان ہوا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ہیکنگ کے بعد جرمن پارلیمان کو ایک نئے کمپیوٹر نظام کی ضرورت ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مواصلات کے شعبے کی حفاظت پر مامور محکمے نے بھی کمپیوٹرز کو فوری طور پر تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے۔ جریدے ڈیئر اشپیگل نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ سائبر حملے کو چار ہفتے گزر چکے ہیں اور ابھی بھی اعداد و شمار اور دستاویزات کی کسی نامعلوم مقام .۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس ہیکنگ کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔