بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

امن مشن کے فوجی سیکس کے بدلے اشیا دیتے ہیں: اقوام متحدہ

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کے فوجی باقاعدگی سے لوگوں کو سیکس کے بدلے میں اشیا دیتے ہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ ہیٹی اور لائبیریا میں سینکڑوں عورتیں بھوک اور مفلسی کے باعث اپنے آپ کو سیکس کے لیے فراہم کرنے پر مجبور ہوتی ہیں۔اس کے بدلے میں ان خواتین کو زیورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر اشیا دی جاتی ہیں۔رپورٹ کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ 2008 سے 2013 تک 480 ایسے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ان واقعات میں ایک تہائی واقعات میں بچے بھی شامل ہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ہیٹی اور لائبیریا میں سینکڑوں خواتین سے سروے کیا گیا۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان خواتین نے کہا کہ بھوک، مفلسی اور لائف سٹائل بہتر کرنے کے لیے انھوں نے امن مشن کے فوجیوں کے ساتھ سیکس کیا۔ ان دو ممالک سے حاصل کیے گئے شواہد سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ اشیا کے بدلے میں سیکس عام ہے لیکن اس کو رپورٹ نہیں کیا جاتا۔ رپورٹ کے مطا بق ہیٹی میں پچھلے سال 231 افراد نے کہا کہ انھوں نے اشیا کے بدلے میں سیکس کیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکس کے بعد اگر کسی خاتون کو وعدے کے مطابق اشیا نہ دی جاتیں تو وہ فوجیوں کے بیجز رکھ لیتیں اور دھمکی دیتی کہ اگر وعدہ پورا نہ کیا تو سوشل میڈیا کے ذریعے ان کی شناخت عام کردی جائے گی۔ رپو رٹ کے مطابق 2014 میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے فوجیوں کے خلاف 51 ایسے الزامات لگایے گئے ہیں۔ یہ تعداد 2013 کے مقابلے میں کم ہے جب 66 الزامات لگائے گئے تھے۔اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں ایک لاکھ 25 ہزار امن فونی تعینات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…