جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

سینکڑوں بنگلہ دیشی روہنگیا مسلمانوں کو میانمر حکومت نے وطن بدر کر دیا

datetime 10  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایک جانب میانمر کے تارکین وطن دربدر ہیں تو دوسری جانب بنگلا دیشی روہنگیا مسلمانوں کا بھی کوئی پرسان حال نہیں ، سیکڑوں بنگلا دیشی تارکین وطن کو میانمر حکومت نے وطن بدر کردیا۔ ادھر دونوں ممالک میں انسانی سمگلروں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔ روہنگیا مسلمان عالمی برادری کی ہمدردی کیلئے آج بھی منتظر ہیں ، انڈونیشیا ، ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں تو ہزاروں لوگ کسمپسری کی حالت میں ہیں تاہم اب بنگلادیش میں خراب حالات کے باعث ملک چھوڑنے والے سیکڑوں افراد کو میانمر حکومت نے وطن بدر کر دیا ہے جبکہ 7 سو مزید تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ انسانی سمگلروں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔ بنگلا دیش میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کرکے ایک انسانی سمگلر کو ہلاک کر دیا جبکہ دیگرممالک میں کارروائیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب میانمر میانمر سینٹ کے سپیکر کا کہنا ہے کہ تارکین وطن میانمر کے شہری نہیں ہیں ، ان تارکین وطن کوقبول نہیں کرسکتے۔

مزید پڑھیے:ہیروں کی تلاش میں مدد دینے والا پودا دریافت

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…