جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

شہد کی مکھی نے طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ پرمجبورکردیا

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک)بعض اوقات ایک چھوٹی سے چیز بھی ایک بڑے واقعہ کا سبب بن جاتی ہے اور بڑے حادثوں کو جنم دیتی ہے ایسے ہی ایک واقعے میں برطانوی ایئرلائن کے طیارے کو شہد کی مکھی کے ٹیکنیکل انسٹرومنٹ میں گھس جانے کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔برطانوی ایئرلائن نے جیسے ہی ساؤتھپٹن سے ڈبلن جانے کے لیے ایئر پورٹ سے پرواز بھری تو چند منٹ بعد ہی پائیلٹ کو طیارے میں تکنیکی مسئلے کا احساس ہوا جس کے باعث اس نے طیارے کو واپس ایئر پورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا،طیارے کی لینڈنگ کے بعد جب ایئر پورٹ پر موجود انجیئنرزنے جہاز میں تکنیکی مسئلے کا پتا لگانے کے لیے معائنہ شروع کیا تو یہ دیکھ کر وہ حیران رہ گئے اس خرابی کی وجہ کوئی الہ نہیں بلکہ جہاز کی دم میں موجود کالے اور پیلے رنگ کی شہد کی مکھی تھی جو وہاں موجود الات کے درمیان پھنس گئی تھی اور اس کے باعث پائلٹ کو طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور ہونا پڑا۔مکھی کی بدولت طیارے کو 2 گھنٹے تک ایئر پورٹ پر رکنا پڑا جب کہ اس دوران طیارے کے متاثرہ انسٹرومنٹ کو بھی تبدیل کرنا پڑا۔ ایئر لائن کی ترجمان کا کہنا تھا کہ پرواز بی ای 384 کو مشتبہ تکنیکی مسئلے کی وجہ سے واپس ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا اور ایہ اقدام مسافروں کی حفاظت کی وجہ سے کیا گیا۔واضح رہے کہ اس طرح کے چھوٹے کیڑے کی وجہ سے مسافر طیارے اس سے قبل بھی حادثے کا شکار ہوچکے ہیں۔ 1996 ڈومنیکین ری پبلک سے اڑنے والے بوئنگ 757 کے طیارے کے رفتار ناپنے والے الے پٹوٹ ٹیوب میں بھنورا گھس ایا تھا جس سے طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا اور اس میں سوار 189 مسافر زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 1980 میں فلوریڈا کمیوٹر ایئر لائنز کے طیارے میں بھی بھنوار گھس گیا تھا جس سے طیارہ بحرا اوقیانوس میں گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار 34 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…