جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بھارت اور امریکہ کے عزائم کھل کر سامنے آگئے

datetime 8  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت امریکہ سے تقریباً ڈھائی کھرب روپے کے 22اپاچی اور 15چینوک ہیلی کاپٹر حاصل کریگا، معاہدہ حتمی مراحل میں ہے اور وزارت دفاع نے سودے کی منظوری دے دی ہے۔ بھارتی اخبار’ٹائمز اف انڈیا‘ کے مطابق بھارتی حکومت جلد ہی ایک معاہدے کی منظوری دینے والی ہے، جس کے تحت بھارت امریکی ایوی ایشن کمپنی بوئنگ سے 2عشاریہ 5ارب ڈالر مالیت کے22 حملہ آور اپاچی ہیلی کاپٹر اور 15چینوک ہیوی لفٹ ہیلی کاپٹر حاصل کرےگا معاہدے پر جلد دستخط ہوں گے۔ دفاع کے ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے گزشتہ ہفتے سودے کی منظوری دےدی ہے اور اب اسے سیکورٹی سے متعلق کابینہ کمیٹی میں زیر بحث لایا جائےگا بوئنگ کی طرف سے قیمت کی توسیع کی مدت اس ماہ ختم ہو رہی ہے۔ دفاعی شعبے کے حکام امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کے دورہ بھارت کے دوران اس معاہدے پر دستخط کی توقع کررہے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ اپاچی اور چینوک کا سودا کارٹر کے دورے کے وسیع تر ایجنڈے سے علیحدہ تھا اور یہ سودا جلد ہی مکمل ہو جائےگا امریکی حکومت کے ساتھ ساتھ بوئنگ نے اپریل میں مزید 3ماہ کے لیے ان کی طرف سے قیمت کی موزونیت میں توسیع کر دی تھی 31 مارچ کو ختم ہونے والی مدت کی توسیع کی درخواست بھارتی وزارت دفاع نے کی تھی۔ فروری میں امریکی فرم نے بھارت کو خبردار کیا تھا کہ اگر وہ اس معاہدے کو حتمی شکل نہیں دیتا، تو وہ دی گئی قیمت میں اضافہ کردے گا۔ امریکی کمپنیوں نے بھارت سے گزشتہ دہائی میں 10ارب ڈالر مالیت کی دفاعی معاہدے کیے ہیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…