اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دو ماہ سے سمندر میں بھٹکنے والے روہنگیا کے مسلمانوں پر بالآخر دنیا کی نظر پڑ گئی ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے روہنگیا کے مسلمانوں کے لیے فنڈ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک ان بے وطن روہنگیا کے مسلمانوں کی مدد کے لیے فنڈز مہیا کریں گے۔ عالمی دباﺅ پر انڈونیشیا ، ملائیشیا ، تھائی لینڈ نے روہنگیا کے مسلمانوں کو عارضی پناہ گاہیں دینا شروع کی ہیں لیکن ہزاروں مسلمان ابھی بھی سمندر میں بھٹک رہے ہیں۔