ڈھاکہ (ویب ڈیسک)بنگلہ دیش نے سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کوایوارڈسے نوازدیا۔تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو بنگلہ دیش کی آزادی میں ’فعال کردار‘ ادا کرنے اور دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط بنانے پر ’بنگلہ دیش لبریشن وار آنر‘ سے نوازا گیا۔یاد رہے کہ 1971 ءمیں بھارت نے ایک عالمی سازش کے تحت پاکستان کوتوڑنے میں ایک گھناوناکرداراداکیاتھااورواجپائی اورمودی کی پارٹی پچھلے سترسال سے پاکستان دشمنی میں سب سے آگے ہے ۔نریندر مودی نے واجپائی کے لیے یہ اعزاز بنگلہ دیشی صدر عبدالحمید کے ہاتھوں وصول کیا۔اس موقع پرانھوں نے کہا کہ ’اگر اٹل جی کی صحت ٹھیک ہوتی اور وہ یہاں موجود ہوتے تو یہ موقع کچھ مختلف ہوتا۔‘انعام کے کردار میں واجپائی کو ’انتہائی قابل احترام سیاست دان‘ کہا گیا اور بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ میں ان کے ’فعال کردار‘ کا ذکر کیا گیا۔مودی نے چھ دسمبر سنہ 1971 کو پارلیمنٹ میں دیے گئے واجپائی کی تقریر کو بھی یاد کیا جس میں انھوں نے حکومت سے بنگلہ دیش کو تسلیم کرنے کی درخواست کی تھی۔