جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

میکسیکو میں طوفان کا خطرہ ، حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری

datetime 7  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاطینی امریکہ کے ملک میکسیکو میں طوفان کا خطرہ ، انتظامیہ نے لوگوں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کر دیں۔ طوفان کو “بلانکا” کا نام دیا گیا ہے۔ یو ایس نیشنل ہری کین سنٹر نے وارننگ جاری کی ہے جس کے مطابق “بلانکا ” پیر کو میکسیکو کے شہر لاس کابوس میں تباہی مچائے گا۔ “بلانکا ” سان کارلوس کی ساحلی پٹی سےپیر کی صبح ٹکرائے گا۔ 120 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کے بعد شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے جن کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ ماہرین کے مطابق “بلانکا “کی شدت میں کمی آرہی ہے۔ طوفان میکسیکو کے مشہور سیاحتی مقام سے کچھ ہی دور ہو گا جہاں اب تک کی معلومات کے مطابق 18 ہزار سے زائد سیاح چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ لاس کابوس کی انتظامیہ نے شہر کو تاحال خالی کرنے کی ہدایات نہیں دیں مگر شہریوں نے طوفان کے مدنظر اپنی املاک کو لکڑی کے تختوں سے بند کرنا شروع کر دیا ہے ساتھ ہی ساتھ اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی بھی جاری ہے۔ دوسری جانب میکسیکو میں الیکشن کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اور میکسیکو کے الیکٹورل انسٹیٹیوٹ کے مطابق الیکشن اور بیلٹ باکسز کو طوفان سے بچانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…