حوثی باغیوں اوریمنی حکومت میں مذاکرات 14 جون کو ہوں گے ، اقوام متحدہ کی تصدیق

7  جون‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ نے تصدیق کی ہے کہ حوثی باغیوں اور یمنی حکومت کے درمیان امن مذاکرات 14 جون کو منعقد ہوں گے۔اقوامِ متحدہ کی جانب سے یہ خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب سنیچر کو حوثی باغی دن بھر سعودی عرب پر حملے کرتے رہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل 28 مئی کو اقوامِ متحدہ نے فریقین کو مذاکرات پر لانے کی کوشش کی تھی تاہم اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے یمن میں موجود تمام فریقین سے کہا ہے کہ وہ بغیر کسی شرط کے نیک نیتی کے ساتھ بات چیت کا آغاز کریں۔خیال رہے کہ سعودی عرب نے 26 مارچ کو یمن میں بمباری کا آغاز کیا تھا اور اب تک اس جنگ میں 2000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔سعودی عرب نے سنیچر کو حوثی باغیوں کے سکڈ میزائل کو مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ سعودی حملوں کے خلاف یمن کے دارالحکومت صنعا میں اسی روز مظاہرے بھی کیے گئے۔سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ سنیچر کی صبح جنوب مغربی علاقے خامیس مشیت میں پیٹریاٹ میزائل کی بیٹری کی مدد سے سکڈ میزائل کو روکا گیا۔اس سے قبل یمن میں برسرپیکار سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد نے بتایا تھا کہ دونوں ممالک کی سرحد پر چار سعودی فوجیوں کے علاوہ کئی یمنی باغی بھی مارے گئے۔مشرقِ وسطیٰ میں برطانوی نشریاتی ادارے کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ سیکریٹری جنرل بان کی مون کی جانب سے تمام فریقین کو نیک نیتی کے ملنے کے لیے کہنا عملی طور پر ایسا کرنے سے آسان ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ حوثی باغی اپنے اتحادیوں کے ہمراہ سعودی سرحد پر بڑے حملے کر رہے ہیں۔حوثی باغیوں کے ایک حامی گروہ کے ترجمان نے صبا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ سنیچر کو سکڈ میزائل کا نشانہ خامیس مشیت کی خالد ائیر بیس تھی۔خیال رہے کہ یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں ایک فوجی اتحاد سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فوج مارچ سے فضائی حملہ جاری رکھے ہوئے ہے۔باغیوں نے حالیہ صدر منصور ہادی کو فروری میں دارالحکومت صنعا سے فرار ہونے پر مجبور کر دیا تھا جنھوں نے بعد میں سعودی عرب میں پناہ حاصل کر لی تھی۔اقوامِ متحدہ کے مطابق یمن میں جاری جنگ میں مارچ سے اب تک خواتین اور بچوں سمیت 2,000 افراد ہلاک اور 8,000 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں جبکہ پانچ لاکھ لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔ #/s#



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…