ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

بھارت ،بنگلہ دیش میں زمینی لین دین کا معاہدہ طے پاگیا

datetime 6  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (نیوزڈیسک )بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے اپنے پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے دو روزہ دورے کاآغاز کردیا ہے، جس کے دوران وہ اور ان کے میزبان سرحدی تنازعات کے تصفیے کے لیے زمینی لین دین کے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کریں گے۔ یہ معاہدہ 150 سے زیادہ بستیوں کے لین دین پر مبنی ہوگا۔ہندوستان کے وزیر اعظم نریندرا مودی آج دو دن کے دورے پر بنگلہ دیش پہنچے، جہاں ڈھاکہ میں وہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے ساتھ اس معاہدے پر دستخط کریں گے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے ہزاروں باشندے ہندوستان میں 50 سے زائد بستیوں میں رہائش پذیر ہیں جبکہ بہت سے ہندوستانی باشندے بنگلہ دیش میں 100 سے زیادہ اسی طرح کے علاقوں کے مقیم ہیں۔اس معاہدے کے بعد ان علاقوں کا دونوں ملکوں کے درمیان لین دین ہوسکے گا اور ان بستیوں میں مقیم افراد کو اپنی قومیت کے انتخاب کا حق حاصل ہوجائے گا۔ یعنی وہ اپنی مرضی کے مطابق ہندوستان یا بنگلہ دیش میں سے کسی بھی ملک کی شہریت اختیار کرسکیں گے۔بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبدالحسن محمود علی نے اس معاہدے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک سنگ میل قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ دونوں ملکوں کی چار ہزار کلومیٹر طویل سرحد پر آباد یہ بستیاں برطانوی نوآبادیاتی نظام کی وراثت ہیں، اور ان پر کئی دہائیوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تنازعہ چلا آرہا ہے۔ان بستیوں میں مقیم افراد کے پاس کسی ملک کی شہریت نہیں ہے۔بنگلہ دیش کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ نریندرا مودی کے وزٹ کے دوران تجارت اور سرحدی سیکیورٹی میں اضافے اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے کئی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…