ڈھاکہ(نیوز ڈیسک) ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش غربت کے خاتمے اور انسانی ترقی میں پیش رفت کے حوالے سے عالمی پہچان بنتا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ بینک کے جنوبی ایشیائی امور کیلئے نائب صدر عینتی ڈکشن نے ڈھاکہ میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے ممالک بنگلہ دیش کی تیز رفتار ترقی کے تجربے سے سیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک بنگلہ دیشی عوام اور حکومت کو غربت کے خاتمے اور خوشحالی کیلئے اس جدوجہد میں بھرپور معاونت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال جون تک بنگلہ دیش کو دو بلین ڈالر ترقیاتی امداد کی مد میں فراہم کئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کو سیاسی و معاشی شعبوں میں اصلاحات کیلئے بھی مزید اقدامات کرنے چاہیں