بیلجیئم میں سنگدل ماں نے شوہر سے جھگڑے کا غصہ 3 بچیوں پر نکالتے ہوئے انہیں کمرے میں بند کرکے زندہ جلادیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلجیئم کے قصبے لینیک میں خاتون کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہوچکی تھی اور اس کے شوہر نے بچوں کی تحویل کے لئے عدالتی چارہ جوئی شروع کردی تھی۔ عورت نے غصے میں آکر اپنی 4،2 اور6 سال کی بچیوں کو کمرے میں بند کرکے آگ لگادی جبکہ اس کی 9 سالہ بڑی بہن اسکول میں ہونے کی وجہ سے بچ گئی، سنگدل عورت نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ اپنے شوہر کو فون کرکے بچیوں کے ساتھ کئے گئے سلوک کے بارے میں بتایا۔ بچیوں کے بدقسمت باپ نے قریب ہی رہائش پذیر اپنی بہن کو جلد ازجلد گھر پہنچنے کو کہا تاہم جب وہ وہاں پہنچی تو اسے بچیوں کی جھلسی ہوئی لاشیں ملیں۔ پولیس نے بچیوں کی ماں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہیں۔ ۔بچیوں کے باپ کا کہنا ہے کہ اسے ابھی تک یقین نہیں کہ کوئی ماں اپنے اولاد کےساتھ اس طرح بھی کوئی کرسکتی ہے۔
بیلجیئم میں سنگدل ماں نے اپنی 3 کمسن بچیوں کو زندہ جلادیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)
-
وفاقی حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بارے اہم فیصلہ
-
موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا
-
لاپتہ ہوٹل مالک کو کھانے والا 15 فٹ لمبا مگرمچھ دریا سے نکال کر ہلاک کر دیا گیا
-
تیزہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری
-
نواز شریف نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کر دیا
-
سرکاری ملازمین کیلیے عید الاضحیٰ سے قبل بڑی خوشخبری
-
لاہور،رکشہ دلوانے کے بہانے ساتھ لے جاکر 2لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا
-
سی ڈی اے نے 98 غیر قانونی ہاؤسنگ منصوبوں کی فہرست جاری کر دی
-
سونا مزید سستا ہو گیا
-
نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ! حکومت نے والدین کی بڑی مشکل آسان کردی
-
امریکی حکومت خلائی مخلوق سے متعلق خفیہ دستاویزات، تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر لے آئی
-
بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں!
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پرعائد لیوی کی شرح بڑھا دی



















































