مصرکی یونیورسٹی میں پروفیسر نے رات پیز ا شاپ کھول لی

12  ستمبر‬‮  2021

قاہرہ(این این آئی)ایک 32 سالہ مصری شخص کی متاثرکن کہانی سامنے آئی ہے جو پیشے کے اعتبار سے ایک استاد ہے اورایک نجی یونیورسٹی میں پروفیسر ہے۔ دلچسپ کہانی یہ ہے کہ وہ دن کو یونیورسٹی میں پڑھاتا ہے اور رات کو اپنی پیزا شاپ چلاتا اور خود پیزے بنا کر

فروخت کرتا ہے۔ڈاکٹر عمرو فہمی جو اس وقت 30 کے پیٹے میں ہیں نے اپنی کہانی عرب ٹی وی کو بیان کی اور بتایا کہ میں نے 2012 میں یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔ سنہ 2013 میں ایک نجی یونیورسٹی میں اکنامکس اور مارکیٹنگ کی تدریس شروع کردی۔ 2016 میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔انہوں نے کہاکہ اس کی یونیورسٹی کے کام سے ملنے والا معاوضہ میری ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی نہیں تھا۔ میں نے سوچا کہ یونیورسٹی میں پڑھانے کے ساتھ ساتھ کوئی دوسرا کام بھی کرنا چاہیے تاکہ میں مزید تعلیم بھی جاری رکھ سکوں اور خاندان کی کفالت کی ذمہ داریوں کی انجام دہی بھی کر سکوں۔ مجھے برگر اور پیزا پسند تھے۔ چنانچہ میں نے برگر تیار کرنے کے لیے ایک موبائل ٹھیلا خریدا اور اس میں برگربنا کرفروخت کرنا شروع کردیے۔ میں نے کئی سال تک برگر فروخت کئے اور اب دوستوں کے ساتھ مل کر جنوبی قاہرہ میں الاھرام گارڈن میں ایک پیزاریسٹورینٹ کھولا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…